تربت: آل ملازمین اتحاد گرینڈ الائنس کیچ کا اجلاس، اہم فیصلے سامنے آگئے

تربت(گدروشیا پوائنٹ) آل ملازمین اتحاد بلوچستان گرینڈ الائنس (BGA) ضلع کیچ کا ایک اجلاس ضلعی آرگنائزر حاجی اختر ایاز بلوچ کی صدارت میں ڈبلیوٹی اے کی ضلعی آفیس میں منعقد ہوا جس میں گرینڈ الائنس کے تنظیموں سیساکیچ ، ایپکا کیچ،جی ٹی اے کیچ،ڈبلیوٹی اے کیچ کے نمائندوں نے شرکت کی ہے اجلاس میں متفقہ فیصلہ ہوا ہے کہ گرینڈ الائنس کے اہم تنظیم ایپکا کیچ(APCA) کے حالیہ ترقی پانے والے محکمہ تعلیم کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کے اعزار میں مبارک بادی اور نیک خواہشات کے اظہار کے لئے تربت ماڈل ہائی اسکول میں 21 اگست 2025 کو صبح 11:00 ایک سادہ مگر پُر وقار پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا جس میں گرینڈ الائنس میں شامل تمام تنظیموں بی پی ایل،سیسا،ایپکا،جی ٹی اے،ڈبلیوٹی اے، جونیئر ٹیچرز ایسوسی ایشن، پمسا (رجسٹرڈ2076), پی ایم اے، فشریز ایسوسی ایشن، فارماسسٹ اور دیگر تنظیموں کے عہدیداروں اور سینئر ممبران کو شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔