تربت: ناصر آباد بازار پانچ روز سے بند، آل پارٹیز کیچ کا سخت مذمتی بیان

تربت(گدروشیا پوائنٹ) سیکورٹی فورسز پر حملے کے بعد پچھلے پانچ دنوں سے ناصر آباد بازار بند، آل پارٹیز کی مزمت اس حوالے سے آل پارٹیز کیچ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہےکہ 12اگست 2025 سے لیکر اب تک ناصر آباد بازار کو مکمل طورپر بند کرکے وہاں غیر اعلانیہ کرفیو لگایا گیاہے جو قابل مذمت ہے لہذا ڈپٹی کمشنر کیچ فوری طورپر ناصر آباد بازار کھولنے کے احکامات جاری کریں اور عوام کو تکلیف سے بچائیں۔
بیان میں کہاگیا کہ اس وقت ناصر آباد میں کرفیو کا سماں ہے لوگ گھروں میں محصور کیے گئے ہیں،کھانے پینے کے اشیاء ختم ہو چکے ہیں عوام کو فوری طورپر اذیت سے بچایا جائے۔
بیان میں کہاگیاکہ آل پارٹیز کیچ عوام کے ساتھ ہے اور اس اقدام کو عوام دشمن اقدام سمجھتی ہے کہ عوام کو ناکردہ گناہوں کی سزادی جارہی ہے۔
آل پارٹیز نے کہاکہ گزشتہ دنوں کچھ لوگوں نے دکانیں کھولے ہیں جنکو گرفتاری کے بعد رہاکردیا گیاہے لیکن یہ اقدام غلط ہے کہ عوام کو بلاوجہ سیکورٹی فورسز کی طرف سے تنگ کیا جاتا ہے ۔
بیان میں ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ فوری طورپر اس اہم علاقائی مسئلے کو حل کریں اور ناصر آباد کے عوام کو تحفظ فراہم کریں اور وہاں کے روزمردہ معمولات کو بحال کریں۔