گوادر: ڈیسالینیشن پلانٹ سے جی ڈی اے کے نئے اسٹوریج ٹینک تک پہلی بار پانی کی فراہمی

گوادر(گدروشیا پوائنٹ)ڈیسالینیشن پلانٹ سے جی ڈی اے کے نئے اسٹوریج ٹینک تک پہلی بار پانی کی فراہمی شروع، تفصیلات کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے ڈیسالینیشن پلانٹ سے کوہ بن پمپنگ اسٹیشن کے قریب جی ڈی اے کے دو لاکھ گیلن گنجائش کے اسٹوریج ٹینک تک پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ ڈیسالینیشن پلانٹ سے دو سال قبل تعمیر شدہ جی ڈی اے کے نئے انڈر گراؤنڈ اسٹوریج ٹینک میں جی پی اے کی جانب سے پہلی بار پانی ذخیرہ کیا گیا ہے، جہاں دو لاکھ گیلن کی گنجائش والے ٹینک میں اب تک ڈیڑھ لاکھ گیلن پانی جمع ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ 50 ہزار گیلن پانی پہلے سے موجود کوہ بن انڈر گراؤنڈ پمپنگ اسٹیشن میں موجود ہے