پسنی: ڈسٹرکٹ گوادر پولیس کی پولیس تھانہ پسنی میں کامیاب کارروائی تین ملزمان گرفتار

پسنی(گدروشیا پوائنٹ)ایس ایس پی گوادر ضیاء الحق مندخیل کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل پسنی ملک احمد کی زیر نگرانی، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن سٹی پسنی سب انسپکٹر شکیب ارسلان اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر چوری شدہ سامان برآمد کر لیا گیا۔
ملزمان کی تفصیل درج ذیل ہے:
1. تاج محمد ولد پیر بخش، قوم بلوچ، سکنہ وارڈ نمبر 7 پسنی
2. مختار ولد حاجی نزیر، قوم بلوچ، سکنہ وارڈ نمبر 5 پسنی
3. عبداللہ ولد نزر محمد، قوم بلوچ، سکنہ وارڈ نمبر 2 پسنی
ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 57/2025 بجرم 380، 454 ت پ اور مقدمہ نمبر 58/2025 بجرم 380، 511، 34 ت پ درج کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کو حوالات تھانہ میں بند کر دیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن آفیسر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس گوادر کے مطابق عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہمہ وقت سرگرم عمل ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔