تربت: یونیورسٹی فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے بورڈ آف فیکلٹی کا دوسرا اجلاس، مختلف نئے تعلیمی پروگرامز شروع کرنےکی منظوری

تربت(گدروشیا پوائنٹ)یونیورسٹی آف تربت کی فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے بورڈ آف فیکلٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر محمد طاہر حکیم نے کی۔بورڈ نے مختلف نئے تعلیمی پروگرامز کے آغاز کی منظوری دی، جن میں ایم فل سوشیالوجی، ایم فل پولیٹیکلسائنس، ایسوسی ایٹ ڈگری انٹرنیشنل ریلیشنز، ایسوسی ایٹ ڈگری سوشل ورک اور ایسوسی ایٹ ڈگری ڈویلپمنٹ اسٹڈیز شامل ہیں۔اس کے علاوہ اجلاس میں شعبہ پولیٹیکلسائنس، شعبہ سوشیالوجی اور شعبہ ایجوکیشن کے ڈیپارٹمنٹل بورڈز آف اسٹڈیز کے فیصلوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد انہیں باضابطہ طور پر منظور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران تدریسی شعبہ جات میں معیارتعلیم کو مزید بہتر بنانے اور درپیش مسائل کے حل کے لیے متعدد سفارشات بھی منظور کی گئیں۔اجلاس میں ہرتعلیمی شعبے کے سربراہ نے شعبہ جاتی سرگرمیوں، درپیش چیلنجز اور 2025 کے فال سیمسٹر اور 2026 کے نئے تعلیمی سال کے لیے تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد طاہر حکیم نے یونیورسٹی میں تعلیمی معیار کو بلند رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام شعبہ جات میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششیں ناگزیر ہیں۔اجلاس میں ڈین فیکلٹی آف لاء ڈاکٹر مظفر حسین، چیئرمین شعبہ پولیٹیکل سائنس ڈاکٹر محمد یاسین، چیئرپرسن شعبہ ایجوکیشن ڈاکٹر مہناز اسلم، چیئرمین شعبہ پولیٹیکل سائنس چنگیز احمد، لیکچرر شعبہ پولیٹیکل سائنس بہادین اور لیکچرر شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز جیئند ابراہیم نے شرکت کی۔