تربت: ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ کی کوششیں، ایک اور لاپتہ شخص داد شاہ بلوچ بازیاب،

تربت(گدروشیا پوائنٹ) ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ کی کوششیں، ایک اور لاپتہ شخص بازیاب، پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن رجسٹرڈ 2076 کے رکن بی ایچ یو جوسک کے میڈیکل ٹکنیشن داد شاہ بلوچ بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی نائب صدر باقی بلوچ نے ڈی سی کیچ بشیر احمد بڑیچ، اسسٹنٹ کمشنر محمد جان بلوچ اور ڈی ایچ کیچ ڈاکٹر عبدالروف بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں ان کی بازیابی کے لئے اہم رول ادا کیا۔