گوادر: سرسبز بلوچستان مہم کا آغاز، پہلے مرحلے میں 5 ہزار درخت لگانے کا اعلان

گوادر(گدروشیا پوائنٹ)سابق اسسٹنٹ کمشنر گوادر جواد احمد زہری سے ملکر بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات سے نمٹنے کے لیے زمیک بلوچستان نےسرسبزبلوچستان سرسبز گوادر مہم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں 5000 درخت لگائے جائیں گے۔ اس مہم کا باقاعدہ آغاز گوادر کے معروف تعلیمی ادارے دی رائز گرامر اسکول سے کیا گیا، جہاں زمیک بلوچستان کی بانی نفیسہ رشید نے اسکول کے بچوں کے ساتھ مل کر پودے لگائے۔ اس موقع پر زمیک بلوچستان کے بانی نفیسہ رشید نے اس مہم کا بنیادی مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانا اور شہر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اسے آلودگی سے پاک کرنا ہے۔ پودے لگانے کا یہ عمل صرف ایک علامتی اقدام نہیں ہے بلکہ یہ ایک وسیع منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد گوادر کے ساحلی علاقوں کو سرسبز بنانا اور وہاں کے رہائشیوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔ جبکہ اس موقع پر زمیک بلوچستان کے بانی نفیسہ رشید دی رائز گرائمر اسکول کے سالانہ تقریب کے مہمان خصوصی بھی بنی جہاں انہوں نے اسکول کے پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات میں میڈل تقسیم کیے جبکہ دیگر مہمانان میں سی ایم بی اسکول کے پرنسپل اصغر حسین، دی رائز گرامر اسکول کے ڈائریکٹر علی عاقب، پرنسپل اسماعیل عمر اور وائس پرنسپل مس زاہدہ بھی شریک رہے۔ اس موقع پر بھی زمیک بلوچستان کے بانی نفیسہ رشید نے درخت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کی شمولیت اسکول کے بچوں کو اس مہم میں شامل کرنے کا مقصد ان میں بچپن سے ہی ماحولیاتی تحفظ کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ زمیک بلوچستان کی بانی نفیسہ رشید نے اس موقع پر کہا کہ بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں اور اگر وہ ابھی سے ماحولیاتی مسائل کی اہمیت کو سمجھیں گے تو یہ ایک بہتر مستقبل کی بنیاد بنے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ مہم صرف ایک اسکول تک محدود نہیں رہے گی بلکہ جلد ہی گوادر کے دیگر علاقوں، پارکوں، اور سڑکوں کے کنارے بھی پودے لگائے جائیں گے انکا کہنا تھا کہ یہ ماحول دوست مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے یہ مہم نہ صرف گوادر کی فضا کو صاف کرے گی بلکہ یہ موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ میں بھی ایک اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ اقدام ثابت کرتا ہے کہ اگر حکومت اور نجی ادارے مل کر کام کریں تو وہ ماحولیاتی چیلنجز کا مؤثر مقابلہ کر سکتے ہیں سابق اسسٹنٹ کمشنر گوادر جواد احمد زہری نے جس مشن کا نیک نیتی سے اغاز تعاون کیا ہے ان کو سلام خراج تحسین پیش کرتے ہیں