پسنی(گدروشیا پوائنٹ)ملک بھر کی طرح ضلع گوادر کی تحصیل پسنی میں بھی پاکستان کی 78ویں یوم آزادی شاندار طریقے سے منائی گئی۔ اس موقع پر پاکستان آرمی کے زیرِ اہتمام ایک ریلی نکالی گئی جو تحصیلدار آفس سے شروع ہو کر مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی بخشی پمپ پر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء میں تحصیلدار عبدالرحمان، ڈی ایس پی ملک احمد، میجر تیمور، پرنسپل حاجی مولا بخش، اے ڈی فشریز عادی بلوچ، ٹی ایم او میونسپل کمیٹی محمد عادل موندرا، وائس چیئرمین فہیم علی جوہر، مندوست بلوچ، لالا سیلانی اور دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔
ریلی میں شریک بچوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے درج بینرز اٹھا رکھے تھے، اور ماحول ملی جوش و جذبے سے گونجتا رہا۔

