گوادر(گدروشیا پوائنٹ)گوادر میں میر فدا حکیم رند کی زیر قیادت 14 اگست یومِ آزادی پر عظیم الشان کار ریلی، قومی جوش و جذبے کا بھرپور مظاہرہ جشنِ آزادی کے موقع پر معروف سیاسی و سماجی رہنماء میر فدا حکیم رند* کی زیر قیادت رند ہاؤس ڈھور گھٹی گوادر سے ایک شاندار *کار ریلی* کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوانوں، بزرگوں، بچوں، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور عوام کی بڑی تعداد نے جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچموں، جھنڈیوں اور آزادی کے نعروں سے شہر کو گونج اُٹھایا۔
ریلی شہر کی مختلف اہم شاہراؤں سے ہوتی ہوئی *سید ظہور شاہ ہاشمی چوک* پہنچی، جہاں یہ ایک بڑے عوامی اجتماع میں تبدیل ہوگئی۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے *میر فدا حکیم رند* نے 14 اگست کو آزادی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ:
یہ دن ہمیں قربانیوں، جدوجہد، اتحاد اور حب الوطنی کا درس دیتا ہے۔ بلوچستان اور خصوصاً گوادر کے عوام نے ہمیشہ وطن سے وفاداری اور قربانی کی اعلیٰ مثالیں قائم کی ہیں انہوں نے کہا کہ *بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور نوجوانوں کو تعلیم و روزگار کی فراہمی ہی حقیقی آزادی کا تسلسل ہے*۔ میر فدا حکیم رند نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نفرت، تعصب، بے یقینی اور انتشار سے بچیں اور قومی یکجہتی، بھائی چارے اور جمہوری اقدار کو فروغ دیں۔

