گوادر(گدروشیا پوائنٹ)ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن نے 78ویں یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس گوادر میں منعقدہ شاندار اور پروقار تقریب میں چاک و چوبند پولیس و لیویز کے دستے کی سلامی کے ساتھ قومی پرچم کشائی کی۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بوہیر دشتی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر، ایس پی پولیس عبدالواحد بلوچ سمیت تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور دیگر معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ فلیگ ہاؤسٹنگ کے دوران قومی ترانہ بجایا گیا، شرکاء نے وطنِ عزیز سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کیا، جبکہ تقریب کو پھولوں اور سبز و سفید جھنڈیوں سے سجاکر ایک دلکش منظر پیش کیا گیا۔ اختتامی لمحات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بوہیر دشتی نے آزادی کی 78ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر شرکاء نے ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی اور عہد کیا کہ وطن کی تعمیر و ترقی میں ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔

