گوادر(گدروشیا پوائنٹ)78ویں یوم آزادی کے موقع پر گوادر کی مقامی ماہی گیر برادری نے پاک بحریہ کے زیر اہتمام جی ٹی گوادر میں بوٹ ریلی اور ریس میں بھرپور شرکت کی۔ کمانڈر گوادر نیول بیس کموڈور اورنگزیب وزیر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریبات کے دوران بوٹ ریسز مقامی ‘کاٹی’ کشتیوں پر منعقد ہوئیں۔ ریس جیتنے والوں کو مہمان خصوصی نے نقد انعامات سے نوازا۔ مہمان خصوصی نے مقامی لوگوں کی اس طرح کی تقریبات میں شرکت کرنے اور ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا۔
یوم آزادی کی بوٹ ریلی اور ریس میں مقامی ماہی گیر کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت بلوچستان کے لوگوں کی حب الوطنی اور پاک بحریہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا مظہر ہےاس شاندار تقریب میں ماہی گیر عوامی نماہندوں کونسلرز گوادر پریس کلب کے ارکان نے شرکت کی

