تربت: یونیورسٹی میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی یاد میں تقریب

تربت (گدروشیا پوائنٹ) تربت یونیورسٹی میں پاکستان کے یومِ آزادی اور تاریخی “معرکہ حق” کی یاد میں ایک پُروقار تقریب کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ جس کے بعد مقررین نے تحریکِ آزادی کے ہیروز اور معرکہ حق میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈاکٹر محمد طاہر حکیم، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اعجاز احمد، شعبہ سیاسیات کے چنگیز احمد سمیت مختلف شعبہ جات کے سربراہان و اساتذہ نے شرکت کی۔تقریب کا اختتام پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا پر ہوا۔