پسنی (گدروشیا پوائنٹ) پاک عمان اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر چاکر ریاض کی دن رات کی محنت کے نتیجے میں اسپتال میں سہولیات کی فراہمی مکمل کر دی گئی ہے۔ ادویات اور ماہر ڈاکٹروں کی کمی کو دور کرتے ہوئے تمام شعبہ جات میں عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں اسپتال میں فزیوتھراپسٹ، آرتھوپیڈک، میڈیکل آفیسر، گائناکالوجسٹ اور نرسنگ اسٹاف کی کمی کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا، تاہم اب صورتحال میں نمایاں بہتری آ گئی ہے۔ علاج و معالجہ معیاری اور مکمل سہولیات کے ساتھ فراہم کیا جا رہا ہے، جس سے مریضوں کو دوسرے شہروں کا سفر کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔
پاکستان کوسٹ گارڈز کے تعاون سے پسنی کے عوام کے لیے فری بس سروس کا آغاز بھی کیا گیا ہے، جو مقامی آبادی کو آمد و رفت میں سہولت فراہم کرے گی۔
اہسپتال کا اسٹاف مریضوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آتا ہے، جو قابلِ تحسین ہے۔ پسنی شہر میں واقع پاک عمان اسپتال کو عوام ایک قیمتی نعمت قرار دیتے ہیں۔ پسنی کے باسیوں نے اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر چاکر ریاض اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

