گوادر(گدروشیا پوائنٹ)گوادر سربندن کراس پر مولانا ہدایت الرحمن کا شاندار استقبال
امیرِ جماعت اسلامی بلوچستان و سربراہ حق دو تحریک بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن کو کوئٹہ سے اسلام آباد تک کامیاب لانگ مارچ کی تکمیل پر آج سربندن کراس گوادر میں شاندار استقبال کیا گیا۔ استقبال میں نائب امیر و قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع گوادر سعید احمد بلوچ، جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی ضلع گوادر محمد اقبال، چیئرمین یونین کونسل سربندن نصیب نوشیروانی، کارکنانِ جماعت اسلامی، کارکنانِ حق دو تحریک بلوچستان اور سینکڑوں جہدکار شریک تھے۔
مولانا کو ریلی کی شکل میں سربندن کراس سے فِش جی ٹی تک اور وہاں سے گاڑی اسٹاپ سربندن تک لایا گیا، جہاں کارکنان نے جوش و خروش سے بھرپور نعرے لگائے۔مولانا ہدایت الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا: میری تمام جدوجہد گوادر و بلوچستان کے عوام کے لیے ہے۔ قوم کی عزت، روزگار، تعلیم، صحت، لاپتہ افراد کی بازیابی، معدنیات اور وسائل پر حقِ ملکیت کے لیے یہ تحریک جاری رہے گی

