تربت(گدروشیا پوائنٹ)وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان ضلع کیچ کے ایک وفد نے ضلعی صدر حاجی مفتی سعید احمد بلوچستان کی سربراہی میں آج 11اگست 2025 کو ضلعی سینئر اکاؤنٹس آفیسر اصغر علی سے ان کے آفیس میں ملاقات کی ہے ملاقات میں خزانہ آفیس کیچ سے وابستہ کیچ کے اساتذہ کرام کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق فوری اقدامات اٹھانے کے بارے میں تفصیلی بات چیت اور تجاویز پر اظہار خیال کیا گیا SBK کے تحت نئے بھرتی شدہ اساتذہ کرام کی تخواہوں کی ادائیگیوں میں تاخیر، خزانہ آفیس کیچ میں اساتذہ کرام کی GPF ایڈوانس کی ادائیگیوں،GPF رجسٹرڈز پر خزانہ تربت میں ٹوکن نمبرز لگانے اور ویری فائی کرنے میں درپیش مشکلات سمیت خزانہ کیچ سے منسلک اساتذہ کرام کے دیگر تمام معاملات پر مکمل اور تفصیلی تبادلہ خیال اور قابل عمل تجاویز پر اتفاق رائے پیدا ہوا ہے سینئر اکاؤنٹس افیسر کیچ نے SBK اور دیگر اساتذہ کرام کے مذکورہ مسائل کو بروقت حل کرنے کی یقینی دہانی کراتے ہوئے کہا کہ SBK اساتذہ کو بر وقت تنخواہوں کی ادائیگیوں کے حوالے سے کچھ ضروری ڈاکومینٹس پر متعلقہ DDOs کی دستخط نہ ہونے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئے ہیں وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن کی وفد نے اکاونٹس آفیسر کیچ کو یقین دلایا کہ بحیثیت اساتذہ تنظیم وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن کیچ کے ذمہ داران متعلقہ DDOs سے مذکورہ ضروری ڈاکومینٹس کی دستخط اور ویری فیکیشن کے عمل کو ہر صورت میں مکمل کرائےگی اور انشاءاللہ پہلی تاریخ سے SBK اساتذہ کرام کی تخواہوں کی ادائیگیاں ممکن ہونگے اور خزانہ کیچ سے وابستہ اساتذہ کرام کے دیگر ضروری کاموں کو بھی ترجیحی بنیاد پر اہمیت دے کر کریں گے آخر میں وفد نے اکاؤنٹس آفیسر کیچ کا شکریہ ادا کیا وفد میں ضلعی صدر کے علاوہ ضلعی سیکرٹری صالح بلوچ، ضلعی سینئر رہنما حاصل ولی اور محمد اسلم بلوچ شامل تھے۔

