تربت (گدروشیا پوائنٹ) محکمہ زراعت توسیع کیچ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت بلوچستان نے تمام زمینداروں کے لیے ’’کسان کارڈ‘‘ کا اجراء کردیا ہے، جس کے ذریعے رجسٹرڈ کسانوں اور زمینداروں کو سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ہر زمیندار کو محکمہ زراعت توسیع کیچ کے توسط سے اپنی رجسٹریشن لازمی کرانی ہوگی۔
محکمہ کے مطابق رجسٹریشن کے لیے زمیندار اپنے زمین کے فرد یا کتھونی کی کاپی، شناختی کارڈ کی کاپی اور ذاتی معلومات بشمول نام، ولدیت، تحصیل اور یونین کونسل کی تفصیل متعلقہ فیلڈ اسسٹنٹ کو فراہم کریں۔
مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے زمیندار محکمہ زراعت توسیع کیچ سے دفتر کے فون نمبر 0852413340 یا موبائل نمبر 03346512084 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

