کوئٹہ (گدروشیا پوائنٹ) بلوچ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن (بی ایس او) نے بلوچستان میں جاری انٹرنیٹ بندش کو طلبہ دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پالیسی ایک منظم سازش کے تحت طلبہ کو تعلیم سے محروم رکھنے کے مترادف ہے۔ بی ایس او کے مطابق انٹرنیٹ کی بندش کے باعث یونیورسٹی و کالج کے طلبہ آن لائن کلاسز، ریسرچ اور امتحانات کی تیاری سے محروم ہیں، جو کہ ان کے تعلیمی مستقبل پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔ طلبہ تنظیم نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر انٹرنیٹ سروس بحال کرے اور ایسے اقدامات سے گریز کرے جو تعلیمی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنیں۔

