کوئٹہ:بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے جعلی مصالحوں کی سپلائی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا ہے

کویٹہ(گدروشیا پوائنٹ)نیو اڈا اور سیٹلائٹ ٹاؤن میں کارروائی کے دوران دو ہول سیل مراکز سے جعلی اور ناقص مصالحوں کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ ڈائریکٹر آپریشنز محمد ریاض ناصر کے مطابق خفیہ اطلاع پر کی گئی اس کارروائی میں ہزاروں پیکٹ ضبط کیے گئے، جو دیگر صوبوں سے لا کر صوبے کے مختلف شہروں میں سپلائی کیے جا رہے تھے۔
قوانین کی خلاف ورزی اور جعلی مصالحہ جات کی فروخت پر دونوں مراکز کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی وقار خورشید عالم کے مطابق جعلی و ناقص اشیائے خوردونوش کا کاروبار کرنے والے ادارے اتھارٹی کی ریڈار پر ہیں اور بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد جعلی مصالحے تیار کرنے اور ان کی سپلائی کرنے والے مرکزی عناصر کو گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔