تربت(گدروشیا پوائنٹ) گوادر کے سینئر صحافی بہرام بلوچ نے کہاہے کہ سرفراز شاہ کی گرفتاری قابل مذمت عمل ہے۔مالک مکان کو گرفتار کرنے کے بجائے کرایہ دار کو گرفتار کرنا یہ محض ایک بہانہ ہے۔گرفتاری کے پیچھے کچھ اور عوامل ہو سکتے ہیں ۔گدروشیاء پوائنٹ سوشل میڈیا کا ایک پاپولر نیٹ ورک ہے جو مختلف مواقع پر علاقائی مسائل کو اجاگر کرتا رہتا ہے۔سرفراز شاہ ایک متحرک اور فیلڈ ورکر جرنلسٹ اور یونیورسٹی آف بلوچستان میں ماس کمیونیکشن کے طالب علم ہیں ۔تمام صحافی برادری کو سرفرازشاہ کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف مؤثر آواز بننا چاہیے۔اور ساتھ تمام پارٹیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق این جی اوز اور سول سوسائٹی کو بھی۔۔کیونکہ سرفراز شاہ سب کا آواز بنا رہا ہے اور اب سب کو سرفراز کا آواز بننا ہے۔

