دالبندین(گدروشیا پوائنٹ)پاکستان اتحاد میڈیا کونسل بلوچستان کے جونئیر نائب صدر و دالبندین پریس کلب کے صدر محمد بخش بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کویٹہ پولیس کی طرف سے گدروشیا پوائنٹ کے سی ای او سرفراز شاہ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مکان کرایہ کی عدم ادائیگی کا الزام لگا کر پولیس نے گدروشیا پوائنٹ کے سی ای او سرفراز شاہ کو بلا وجہ گرفتار کرکے حق اور سچ کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاری محض ایک اتفاق نہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہوئی ہے کہ حق کی آواز کو کھبی اٹھنے نہ دیں کیونکہ گدروشیا پوائنٹ نے ہمیشہ بلوچستان میں مثبت اور تعمیری رپورٹنگ کی ہے اور بلوچستان کے بنیادی مسائل کو اجاگر کیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کویٹہ پولیس کے اس رویے کا نوٹس لے کر بے بنیاد مقدمے کو ختم فوری ختم کریں

