تربت(گدروشیا پوائنٹ) ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) خدمت و فلاح کی کرن، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے زیرِ اہتمام جنوبی بلوچستان میں جولائی 2025 کے دوران 30 کھلی کچہریاں اور جرگوں کا انعقاد تفصیلات کے مطابق، عوامی سہولیات اور مقامی مسائل کے فوری حل کے لیے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے جولائی 2025 کے دوران جنوبی بلوچستان کے دور آفتادہ علاقوں تربت، تفتان، پَنجگُور، دالبندین ،خاران، بُلیدہ ، مند اور ماشکیل میں 30 کھلی کچہریاں اور جرگوں کا انعقاد کیا گیاہے ۔
اِن کھلی کچہریوں اور جرگوں میں مقامی عمائدین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد عوام سے براہِ راست رابطہ قائم کرنا، ان کے مسائل سننا اور موقع پر ہی ان کے حل کے لیے اقدامات کرنا تھا۔
شہریوں نے صحت، تعلیم، پینے کے پانی، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق مسائل پیش کیے، جن کے فوری حل کی یقین دہانی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرائی گئی۔
شرکاء نے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کھلی کچہریوں اور جرگوں کا انعقاد علاقے میں پائیدار امن، ترقی اور فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کی جانب ایک مثبت اور خوش آئند قدم قرار دیا۔

