تمپ (گدروشیا پوائنٹ) ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) مند ملیشیاء کے زیرِ اہتمام بلیچہ میں یومِ آزادی کی مناسبت سے جرگے کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) مند ملیشیاء کے زیرِ اہتمام بلیچہ میں یومِ آزادی کی مناسبت سے ایک پُروقار جرگہ منعقد ہوا، جس میں مقامی عمائدین، طلبہ، نوجوانوں اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
شرکاء نے آزادی، قومی یکجہتی اور صوبے کی ترقی کی جیسے اہم موضوعات پر اظہار کیا۔
مقامی عمائدین اور طلبہ نے مادرِ وطن سے اپنی محبت، وفاداری اور وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے ملکی سالمیت کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) مند ملیشیاء کی جانب سے شرکاء، بالخصوص بچوں میں قومی پرچم، نقد انعامات اور تحائف تقسیم کیے گئے۔ جرگے کے اختتام پر وطنِ عزیز کی سلامتی، خوشحالی اور آپریشن “بنیان المرصوص” کی تاریخی کامیابی پر خصوصی دعا کی گئی، جب کہ ایک پُروقار پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔

