گوادر:گوادر کی بیٹی حفصہ نثار کا شاندار استقبال، ناروے میں کامیابی کے بعد وطن واپسی

گوادر(گدروشیا پوائنٹ)گوادر کی بیٹی، پاکستان کا فخر حفصہ نثار کا شاندار استقبال
ناروے میں انٹرنیشنل فٹبال ایونٹ میں نمایاں کامیابی وطن واپسی پر گوادر میں والہانہ استقبال
ناروے میں منعقدہ بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے والی گوادر کی باہمت پرعزم اور باصلاحیت فٹبالر حفصہ نثار کی وطن واپسی پر اہلیان بلوچ وارڈ گوادر میں خوشیوں سے جھوم اُٹھا
اہلِ گوادر سنئیر فٹبالر سابق کھلاڑی، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے حفصہ نثار کا پرتپاک استقبال کیا
یہ صرف گوادر کی بچی حفصہ نثار کی جیت نہیں، یہ گوادر کی بچیوں کی جیت ہے اور ان کی محنت کو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا استقبالیہ کے موقع پر علاقہ معتبرین میں کونسلر شے غوث بخش ، ناکو نا خدا سید محمد ،کپٹن اعجاز ،کپٹن نثار ،محمد پھلان ، طارق بلوچ اور شے فیض موجود تھے