گوادر:یومِ استحصال کشمیر پر ریلی، ضلعی انتظامیہ اور طلباء کا بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج

گوادر(گدروشیا پوائنٹ)ملک بھر کی طرح ساحلی شہر گوادر میں بھی پانچ اگست یومِ استحصال کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کا میرین ڈرائیو پر ریلی اور اس سلسلے میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے بھی ایک ریلی نکالی پانچ اگست مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے یومِ استحصال کے موقع پر ضلعی انتظامیہ گوادر کی جانب سے میرین ڈرائیو پر ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر اے ڈی سی جنرل ڈاکٹر عبدلشکور کی قیادت میں ریلی جس میں مختلف سرکاری اداروں کے افسران تعلیمی اداروں کے ہیڈ سول سوسائٹی اور دیگر افراد نے شرکت کی سید یادگار میرین ڈراہیو پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور احتجاج پیلے کارڈ بینر اٹھا رکھے تھے اور نعرے لگاے گئے کشمیر بنے گا پاکستان ۔ پاکستان زندہ باد ضلعی انتظامیہ کی جانب احتجاجی ریلی کی قیادت کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر ۔ اے ڈی سی جنرل ڈاکٹر عبدالشکور ۔ سول سوسائٹی گوادر کے جنرل سیکریٹری محمد عارف نے گدروشیا پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا