پسنی: یومِ استحصال کشمیر اور یومِ آزادی پر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول شپانکو میں پروقار تقریب

پسنی(گدروشیا پوائنٹ) یومِ استحصال اور 14 اگست کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول شپانکو بازار پسنی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام سے شروع ہوا جبکہ اس پروگرام کے اسٹیج کے فرائض یاسین بیزنجو نے سنبھالے یہ تقریب پاک فوج کے اشتراک اور اسکول کے اساتذہ کرام کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئی۔

تقریب میں اسکول کے بچوں نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ طلباء نے وطن سے محبت کے جذبے سے سرشار تقاریر پیش کیں اور ملی نغمے گا کر شرکاء سے خوب داد سمیٹی۔ تقریب کا مقصد کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔

اس موقع پر اساتذہ کرام نے یومِ کشمیر کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طلباء کو وطن کے لیے قربانی اور اتحاد کا درس دیا۔ پاک فوج کی جانب سے تقریب کے کامیاب انعقاد پر اسکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔
اس تقریب کے مہمان خاص پاک فوج کے کرنل طارق تھے جبکہ ان کے ہمراہ میجر تیمور اور صوبیدار ظفر بھی موجود تھے اس موقع پر اسکول ہیڈماسٹر نصیر احمد اور اساتذہ کرام اور معتبرین شخصیت نے بھی شرکت کی پروگرام کے آخر میں پاک فوج کے کرنل طارق نے پوزیشن ہولڈر بچوں میں کیش انعامات تقسیم کیے اسکول کے اساتذہ کرام اور بچوں نے پاک فوج کے اقدام کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا