پسنی:یومِ استحصال کی مناسبت سے پسنی میں ریلی کا انعقاد

پسنی(گدروشیا پوائنٹ)ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن رانجھا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پسنی کی نگرانی اور تحصیلدار عبدالرحمان کی قیادت میں یومِ استحصال کی مناسبت سے ایک ریلی نکالی گئی۔
ریلی کا آغاز تحصیلدار آفس سے ہوا اور یہ ماشاءاللہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی میں ڈی ایس پی ملک احمد، ایس ایچ او خالد دشتی، پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول پسنی حاجی مولا بخش، سوشل ویلفیئر آفیسر تصدق اسلم، اساتذہ کرام، اور اسکول کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ریلی کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا تھا۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کی حمایت میں نعرے درج تھے۔