تربت:یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد

تربت (گدروشیا پوائنٹ) 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر تربت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز ڈپٹی کمشنر کیچ کے دفتر سے ہوا، جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ کر رہے تھے ریلی میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں، سول سوسائٹی اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ جب تک مقبوضہ کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا، پاکستان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کشمیری عوام کے ساتھ جاری رہے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ برسوں سے بھارت نے کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق سلب کر رکھے ہیں، اور عالمی برادری کو اس پر مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔