گوادر: زائد قیمت، ناقص اشیاء، صفائی کی خلاف ورزی پر دکانداروں کو جرمانے کی تنبیہ

گوادر:(گدروشیا پوائنٹ) اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر کی ہدایت پر اج پرائس کنٹرول کمیٹی گوادر کا ملا فاضل چوک سے لے کر ڈھور تک شہر بھر کے مارکیٹوں بازاروں کا معائنہ، سبزی فروش پولٹری فارم مرغی فروش دیگر ہوٹلوں کا معانیہ کیا اور صفائی کا سخت تاکید کی کہ وہ نرخ نامہ پر عمل درآمد کریں نرخ نامہ پر زیادہ فروخت کرنے والوں کو جرمانہ اور قانون کے مطابق ان کو سزا دی جاےگی
اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول کمیٹی نے شہر بھر کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا اور دورے کے دوران کمیٹی نے دکانوں میں سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی، مضر صحت اور زائد المیعاد اشیاء کی فروخت، سمیت مختلف مشاہدہ کیا۔
پرائس کنٹرول کمیٹی نے واضح کیا تنبیہ کیا کہ آئندہ کسی بھی دکاندار کی جانب سے سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ مضر صحت اشیاء یا قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے