پسنی:پولیس کی جانب سے یومِ شہداء کے موقع پر شہداء کی قبروں پر حاضری اور اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت

پسنی(گدروشیا پوائنٹ)4 اگست 2025 یومِ شہداء پولیس کے موقع پر ایس ایس پی گوادر ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی پسنی ملک احمد نے ایس ایچ او پسنی شکیب ارسلان، اے ایس آئی سیف اللّٰہ اور دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ شہید کانسٹیبل وسیم اللّٰہ ولد مبارک علی سمیت دیگر شہداء کی قبروں پر حاضری دی۔

اس موقع پر شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے گئے، فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی مغفرت و درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

بعد ازاں ڈی ایس پی ملک احمد اور پولیس ٹیم نے شہید وسیم اللّٰہ کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے ملاقات کی، تعزیت کی اور شہید کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ شہید کے اہلِ خانہ نے اس یادگار اقدام اور پولیس کی جانب سے اظہارِ یکجہتی پر دلی شکریہ ادا کیا۔