تربت (گدروشیا پوائنٹ) ڈسٹرکٹ پولیس کیچ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تربت شہر علاقے سٹلائیٹ ٹاؤن میں رات گئے نامعلوم چوروں نے بلوچ پیٹرولیم سروس، کے تالے توڑ کر نقدی اور قیمتی سامان چوری کر لیئے۔ چوری کی ویڈیو آج صبح سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ جس پر متاثرہ شہری نے فوری طور پر تھانہ سٹی تربت میں رپورٹ درج کروائی۔ متحرک آفیسر ایس پی کیچ ذوہیب محسن کی سخت ہدایت پر ایس ایچ او سٹی شیر جان اور دیگر پولیس افسران نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے صرف 8 گھنٹوں کے اندر مرکزی ملزم عادل ولد محمد صالح سکنہ شاہی تمپ تربت کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 153/2025 بجرم دفعہ ۔427,380 کے تحت تھانہ سٹی تربت میں مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے_

