پسنی:پاک آرمی اور تحصیل کرکٹ ایسوسی ایشن پسنی کے تعاون سے کامیاب میچ

پسنی(گدروشیا پوائنٹ)ڈسٹرکٹ ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ پسنی زیر تعاون پاک آرمی اور زیر اہتمام تحصیل کرکٹ ایسوسی ایشن پسنی کا پانچواں میچ اورماڑہ اور سربندن کے درمیان کھیلا گیا ٹاس اورماڑہ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا مقررہ 20 اوورز میں اورماڑہ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنائے نمایاں بلے باز کپتان شہزاد سچن 42 رنز عاقب مجید 32 رنز جبکہ سربندن کی طرف سے بشیر رستم۔ شاہنواز اور ساجد اختر نے 2 ۔ 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ سربندن کو یہ میچ جیتنے کے لیے مقررہ 20 اوورز میں 121 رنز کا ہدف ملا لیکن اورماڑہ کے بالروں نے نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سربندن کی ٹیم کو 95 رنز کی مجموعی اسکور پر آؤٹ کیا ۔ نمایاں بلے باز کپتان آفتاب اکرم نے 39 رنز بنائے باؤلنگ میں عاقب مجید اور آللہ رکھا نے 3۔ 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تو اس طرح یہ میچ اورماڑہ نے 25 رنز سے جیت لیا ۔ مین آف دی میچ عاقب مجید کو قرار دیا گیا
آج کے میچ مہمان خصوصی پبلک ویلفیئر ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے مرکزی صدر پرویز سفر تھے جبکہ ان کے ہمراہ بلوچستان پروگریسیو سوسائٹی ضلع گوادر کے ضلعی کوآرڈینیٹر بلال قادر بھی موجود تھے مہمان خصوصی پرویز سفر نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو تیس ہزار دینے کا اعلان کیا کمیٹی نے پبلک ویلفیئر ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے مرکزی صدر پرویز سفر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا