پسنی:ڈسٹرکٹ پولیس کی کامیاب کارروائی خاتون پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

پسنی(گدروشیا پوائنٹ)پولیس تھانہ سٹی پسنی نے ایس ایس پی گوادر ضیاءالحق مندخیل کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی سرکل پسنی ملک احمد کی نگرانی میں مؤثر کارروائی کرتے ہوئے خاتون پر تشدد کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او سب انسپکٹر سیف اللہ اور ان کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم وحید ولد اسحاق، قوم بلوچ، سکنہ وارڈ نمبر 5 پسنی کو گرفتار کیا، جس نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی کیا تھا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 54/2025 بجرم دفعات 337-A، 506-B، اور 504 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کیا گیا۔ ملزم کو تھانے میں حوالات بند کر دیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کے لیے کیس کو انویسٹی گیشن آفیسر کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

پولیس تھانہ سٹی پسنی نے عوام کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے بروقت اقدام کرتے ہوئے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔