دالبندین(گدروشیا پوائنٹ)دالبندین کے قریب گزن کے مقام پر کار گاڑی اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم تصادم کے نتیجے میں گاڑی ڈرائیور سمیت ایک خاتون موقع پر جانبحق پانچ بچوں سمیت سات افراد شدید زخمی ہوئے
مرنے اور زخمیوں کا تعلق گرم سیل افغانستان سے بتائی جاتی ہے جانبحق ھونے والے ڈرائیور عبداللہ اور ایک خاتون حاجرہ۔جبکہ زخمیوں میں جمعہ گل ۔احسان اللہ ۔کبیر احمد سمیت دو نامعلوم بچوں کا تعلق ہلمند افغانستان سے بتایا جاتا ہے زخمیوں اور مرنے والوں کو شیخ فہد ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کردی گئی

