دالبندین:کھیلوں کے ذریعے منشیات سے پاک معاشرے کی جانب قدم ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس

دالبندین(گدروشیا پوائنٹ)
سیکنڈ بلوچستان گیمز 2025 رخشان ڈویژن کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے سلسلے میں خاران شوٹنگ بال کلب اور نوشکی شوٹنگ بال کلب کے درمیان مقابلہ ہوا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کرکے شائقین سے خوب داد وصول کی میچ خاران شوٹنگ بال کلب نے نوشکی شوٹنگ بال کلب کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا شاندار اور دلچسپ میچ کے مہمان خاص ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس رخشان ڈویڑن محمد ایاز تھے جنکا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کرایا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر چاغی محمد یونس سمالانی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر جعفر آباد نعمت اللہ رند و دیگر ہمراہ تھے اس موقع پر ڈی ایف اے چاغی کے جنرل سیکرٹری حاجی عبدالباری نوتیزی محمد حیات بلوچ سینئر کھلاڑی گل داد رسالدار ظفر اقبال نوتیزی عبدالرزاق بلوچ نادر زیب و دیگر موجود تھے ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس رخشان ڈویژن محمد ایاز نے کہا کہ کھیل انسان کیلئے انتہائی اہم ہے جو انسان کو جسمانی طور پر فٹ اور مضبوط رکھتا ہے صوبائی حکومت اسپورٹس کے ایونٹس کا انعقاد کرکے کھلاڑیوں کو کھیلنے کا بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے اس طرح کے ایونٹس سے نوجوان کھلاڑی اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ٹیلینٹ کو آگے لائیں گے اسکے ساتھ ساتھ کھیلوں کے ذریعے ہم معاشرے سے منشیات اور دیگر بری لعنتوں کو ختم کرکے نوجوان کھلاڑیوں کو اسپورٹس کے طرف راغب کریں گے