تربت:بلوچستان سیکنڈ ڈویژنل گیمز 2025 کرکٹ فائنل کا انعقاد,آفتاب کبدانی کی یاد میں دعا

تربت (گدروشیا پوائنٹ)
بلوچستان سیکنڈ ڈویژنل گیمز 2025 کے تحت مکران رینج کرکٹ فائنل پنجگور انڈر 19 اور گوادر انڈر 19 کے درمیان کھیلا گیا۔
میچ سے قبل مرحوم کھلاڑی آفتاب کبدانی کی مغفرت کے لیے گراؤنڈ میں دعا کی گئی، جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ گوادر کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبداللہ علی حسن، کوچ حمل وہاب، صدر پنجگور کرکٹ آصف اسد اور اسپورٹس آفیسر تربت غفار یوسف دشتی شریک تھے