تربت( گدروشیا پوائنٹ) کمشنر مکران ڈویژن قادر بخش پرکانی کے تعاون سے کیچ کلچر سینٹر کے زیر اہتمام چھ روزہ “انٹروڈکشن ٹو آرٹ” ورکشاپ کیچ میوزیم میں کامیابی سے مکمل ہو گئی۔
ورکشاپ میں کیچ کلچر سینٹر اور کیچ میوزیم سے وابستہ نوجوان فنکاروں نے شرکت کی، جنہیں پینٹنگ، ڈرائنگ، واٹر کلر، آئل پینٹنگ اور دیگر فنون پر عملی تربیت فراہم کی گئی۔ چار روزہ عملی تربیت کے بعد، دو روزہ نمائش میں نوجوانوں کے فن پارے عوام کے سامنے پیش کیے گئے، جنہیں شہریوں نے بے حد سراہا۔
ورکشاپ کا ایک اہم پہلو آن لائن انٹریکٹو سیشنز تھے، جن میں لاہور کے معروف فنکاروں نے طلباء و طالبات کو فن کے جدید رموز سے روشناس کرایا۔
ورکشاپ کے منتظمین میں پنجاب یونیورسٹی کے طلباء کاشف عابد، شیہک نور، نیشنل کالج آف آرٹس کے پروڈکٹس ڈیزائنر رضا در محمد، اور کیچ کلچر سینٹر کے زباد بلوچ شامل تھے۔ ورکشاپ کی کامیاب نگرانی انہی نوجوانوں نے مشترکہ طور پر کی۔
کمشنر مکران کے پرسنل اسسٹنٹ ناصر حسن نے گدروشیا پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز نوجوانوں کی صلاحیتوں کو جِلا بخشنے کا ذریعہ ہیں اور کمشنر مکران کی خواہش ہے کہ نوجوان فن و ثقافت سے متعلق سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
ساٹ ناصر حسن
اس کامیاب ورکشاپ کے انعقاد میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شعیب ناصر اور کیچ کلچر کمپلیکس کے ایاز بزنجو نے بھی کلیدی کردار ادا کیا۔اس موقع پر مہمان گرمی میں چیئرمین ظریف زرگ اور جاوید کریم نے نمائش کو دیکھے اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی
کیچ میوزیم میں منعقدہ اس آرٹ ورکشاپ نے مکران کے نوجوانوں کو فن کی نئی راہوں سے روشناس کرایا، جسے شہریوں اور فن سے دلچسپی رکھنے والے حلقوں کی بھرپور پذیرائی ملی۔

