دالبندین: سیکنڈ بلوچستان گیمز رخشان ڈویژن کے کوالیفائنگ مقابلوں کا آغاز

دالبندین(گدروشیا پوائنٹ) سیکنڈ بلوچستان گیمز 2025 رخشان ڈویژن کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے سلسلے میں دالبندین میں مختلف گیمز کا آغاز جس میں نوشکی چاغی واشک اور خاران کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا 400 میٹر دوڑ میں نوشکی کے لیاقت علی 200 میٹر کی دوڑ میں ڈسٹرکٹ چاغی کے حکمت اللہ جیولن میں خاران کے کفایت اللہ اور shot put میں نوشکی کے لیاقت علی نے کامیابی حاصل کی رخشان ڈویژن کی سطح پر مختلف کھیلوں کے مقابلے ہونگے جس میں کرکٹ فٹبال اور دیگر گیمز شامل ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محمد یونس سمالانی ڈسٹرکٹ اسپورٹس کوچ عبدالواحد بڑیچ و دیگر موجود تھے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر چاغی محمد یونس سمالانی نے کہا کہ اسپورٹس گیمز کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو منشیات اور دیگر برائیوں سے بچا کر کھیلوں کی طرف راغب کریں گے حکومت بلوچستان نے کھیلوں کے فروغ کیلئے مختلف اسپو گیمز کا انعقاد کیا ہے جس سے نوجوان کھلاڑی اپنے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کی کوشش کریں گے