پنجگور: دو مختلف ڈکیتی کی وارداتیں، شہری خوف و ہراس کا شکار

پنجگور (گدروشیا پوائنٹ) پنجگور میں چوری، ڈکیتی اور رہزنی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ چتکان کے علاقے میں رخشان پل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے آلنعیم کوچ پنجگور کے منیجر مراد بلوچ کو اسلحہ کے زور پر روک کر ان سے موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی چھین لی، اور فرار ہو گئے۔ دوسری جانب، پنجگور میں ڈی سی آفس روڈ پر رات کی تاریکی میں ایک دکان کو نشانہ بنایا گیا۔ چور دکان سے دو عدد بیٹریاں، تین موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔
شہریوں نے ان بڑھتے ہوئے جرائم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔