گوادر(گدروشیا پوائنٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی حاجی ملک شاہ گورگیج کے نمائندہ میر ندیم بلوچ، امداد کھتری، پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ گوادر کے صدر یوسف فریادی، جنرل سیکریٹری فضل محمود، اور سابقہ صدر ضلع گوادر افضل جان پر مشتمل پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ایس ایس پی گوادر ضیاء مندوخیل سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گوادر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی چیکنگ، شہر میں پولیس گشت کی بہتری، اور عوامی تحفظ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ضیاء مندوخیل کی قیادت میں گوادر میں امن، قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کو مزید تقویت ملے گی۔

