پسنی:ڈسٹرکٹ گوادر پولیس کی ایک اور بڑی کامیاب کارروائی، پولیس تھانہ سٹی پسنی میں تین ملزمان گرفتار

پسنی(گدروشیاپوائنٹ) ایس ایس پی گوادر ضیاء الحق مندخیل کی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل پسنی ملک احمد کی نگرانی میں ایس ایچ او پولیس اسٹیشن سٹی پسنی سب انسپکٹر سیف اللہ اور ان کی ٹیم نے ضرررسانی کے مقدمے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے ایک شخص کو مار کر زخمی کیا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ ایس ایچ او سیف اللہ نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم ظہور ولد مراد، قرار ولد مراد اور ایاز ولد مراد قوم بلوچ ساکنان وارڈ نمبر 1 پسنی کو گرفتار کیا، جن کے خلاف مقدمہ نمبر 53/2025 بجرم دفعہ ADF/337 ت پ درج کیا گیا۔ ملزمان کو حوالات تھانہ میں بند کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن آفیسر کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس ایس پی گوادر ضیاء الحق مندخیل کی تعیناتی کے بعد ڈسٹرکٹ گوادر پولیس کی جانب سے جرائم کی روک تھام کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔