پسنی:پاک فوج کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

پسنی(گدروشیا پوائنٹ)بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں پاک فوج کے تعاون سے تحصیل کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ انتظام نعیم یاسین کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈسٹرکٹ ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا۔
ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر بلوچی ڈھول کی دھن جبکہ بچوں کے لیے مختلف گیمز بھی منعقد کیے گئے۔
ٹورنامنٹ کا آغاز پاکستان آرمی پسنی کے میجر مسعود نے بیٹنگ کرتے ہوئے شارٹ لگا کر کی، جبکہ بولنگ پاکستان کوسٹ گارڈز پسنی کے میجر زین نے کرائی۔
ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہیں جن میں گوادر، جیوانی، پشکان، اورماڑہ اور پسنی کی ٹیمیں شامل ہیں۔
آج کے میچ میں گوادر کرکٹ کلب اور اورماڑہ کے مابین مقابلہ ہوا، جس کے مہمانِ خصوصی میجر زین (پاکستان کوسٹ گارڈز) تھے۔
اس موقع پر میجر مسعود نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب گراؤنڈ آباد ہوتے ہیں تب اہسپتال ویران ہو جاتے ہیں
انہوں نے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے کی تلقین کی اور مستقبل میں بھی ایسے ٹورنامنٹس کے انعقاد کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر پاک فوج کے میجر تیمور کرکٹ اسٹیڈیم کے بانی نعیم یاسین ماہیگیر نمائندہ عزیز اسماعیل کیپٹن برات، غفار ناظم حکیم چیف حنیف اے پی ماسٹر کریم بخش یوسف نامی تحصیل فٹبال ایسوسی ایشن پسنی کے صدر ہدایت اللّٰہ بھی موجود تھے۔ آخر میں پسنی کرکٹ اسٹیڈیم کے بانی نعیم یاسین نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا