تربت:انسپکٹر نور بخش بلوچ کی وضاحت: “نشے میں نہیں تھا، گاڑی کو ٹکر زمیاد ڈرائیور نے ماری”

تربت (گدروشیا پوائنٹ) خضدار پولیس تھانے کے انسپکٹر اور تربت کے رہائشی نور بخش بلوچ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کی وضاحت کرتے ہوئے “گدروشیا پوائنٹ” کو بتایا کہ وہ نشے کی حالت میں نہیں تھے بلکہ ایک زمیاد گاڑی نے تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے فوراً بعد زمیاد گاڑی کے ڈرائیور نے معذرت کی اور کہا کہ وہ گاڑی ورکشاپ لے جا کر مرمت کے اخراجات ادا کر دے گا۔ بعد ازاں ڈرائیور نے کچھ رقم دی اور کہا کہ وہ مرمت مکمل ہونے تک انتظار نہیں کر سکتا۔

نور بخش بلوچ نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ جہاں تک میرے سر پر ہاتھ رکھنے کا تعلق ہے تو میں نے صرف اتنا کہا کہ ‘خدا کے بندے، دیکھ کر چلیں، آپ نے مجھے نقصان پہنچایا ہے۔’
انہوں نے مزید کہا کہ وہ گزشتہ 30 سالوں سے پولیس سروس میں ایمانداری سے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ایک نیک نام افسر کے طور پر زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا: “بلاوجہ پروپیگنڈا کرکے مجھے بدنام نہ کیا جائے۔ اگر حوصلہ افزائی نہیں کر سکتے تو کم از کم حوصلہ شکنی سے گریز کیا جائے۔