تربت:شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے سیمینار کا اعلان

تربت (گدروشیاپوائنٹ) ضلعی انتظامیہ کیچ کے ایک اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ ضلع کیچ کے تمام شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ علاقوں کے اجتماعی عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے ایک اہم سیمینار 28 جولائی 2025 کو دن کے 12 بجے سرکٹ ہاؤس تربت میں منعقد کیا جائے گا۔ تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ سیمینار میں شرکت کرکے اپنے علاقوں کے درپیش عوامی نوعیت کے مسائل، بالخصوص ہسپتالوں اور اسکولوں کی خستہ حالی سے متعلق تفصیلات تحریری پیش کریں اور زبانی بھی آگاہ کرسکتے ہیں ساتھ سیمینار میں شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ ان مسائل کو حل کیلئے اقدامات شروع کرسکیں۔