پسنی (گدروشیا پوائنٹ) ضلع گوادر کی تحصیل پسنی میں اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی کے تبادلے کے موقع پر اے سی آفس پسنی میں ایک پُر وقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں نیشنل پارٹی کے رہنما یوسف بلوچ، ایس ایچ او صدر تھانہ خالد دشتی ، انجمن تاجران کے صدر و کونسلر لیاقت بلوچ، لالا مراد جان، ماہیگیر نمائندہ عزیز اسماعیل، موسیٰ امیت، فٹبال ایسوسی ایشن تحصیل پسنی کے صدر ہدایت اللہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں ماہیگیر نمائندہ عزیز اسماعیل اور انجمن تاجران کے لالا مراد جان نے کہاکہ اے سی مہیم خان گچکی نے پسنی میں شاندار کردار ادا کرکے عوامی مفاد عامہ کیلئے سرگرم کردار ادا کیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر مہیم خان گچکی نے “گدروشیا پوائنٹ” کو بتایا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہے اس دوران پسنی کے مختلف اسٹیک ہولڈرز نے مکمل تعاون کیا ہے یہاں کے عوام اچھے اور سلجھے ہوئے ہیں تقریب کے دوران ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ شرکاء نے مہیم خان گچکی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے کردار کو مثبت اور عوام دوست قرار دیا۔

