حب ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی زیرصدارت کھلی کچہری، عوامی مسائل پر فوری احکامات

حب(گدروشیاپوائنٹ) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ کی زیرصدارت ڈی سی آفس اوتھل میں کھلی کچہری منعقد ہوئی جس میں اے ڈی سی سراج کریم سمیت ضلعی افسران اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ کچہری میں عوام نے پانی کی قلت، بجلی کے بحران، سڑکوں کی خستہ حالی، صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی مسائل کی نشاندہی کی۔ ڈپٹی کمشنر نے مسائل کو بغور سننے کے بعد متعلقہ محکموں کو موقع پر ہی فوری اقدامات کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین سردار عبدالرشید پھورائی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج احمد بلوچ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عبد الحمید بلوچ، ڈی ایس پی حاصل قمبرانی، چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی، ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر عمران، ایکسین پی ایچ ای عبدالسلام عمرانی، ڈی ایف او سلیم زہری اور دیگر تحصیل و ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔