پنجگور(گدروشیا پوائنٹ) نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کا سیاسی صورتحال پر مشاورتی اجلاس نیشنل پارٹی کے ضلعی دفتر میں پارٹی کے ضلعی و مرکزی رہنماؤں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس کی صدارت نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد ایوب بلوچ نے کی، جبکہ مرکزی رہنما حاجی حمد اسلام بلوچ، حاجی صالح محمد بلوچ، ضلعی نائب صدر کامریڈ مجیب بلوچ، ضلعی جنرل سیکرٹری واجہ صدیق بلوچ ، تحصیل صدر تاج بلوچ، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری واجہ زاہد بلوچ، ضلعی خازن محمد عظیم بلوچ، تحصیل نائب صدر عبدالطیف بلوچ، ضلعی یوتھ سیکرٹری حضوربخش بلوچ اور تحصیل خازن نواز بلوچ ، میونسپل کارپوریشن کے کونسلر شبیر بلوچ ، بی ایس او پجار کے مرکزی رہنما محمد عامر بلوچ بھی شریک تھے۔اجلاس میں علاقے کی سیاسی صورتحال، پارٹی کی تنظیمی امور اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر واجہ نیاز بلوچ ، محمد بلوچ ، علی حسن بلوچ ، کامریڈ عطاء اللہ بلوچ ، جمیل سنجرانی بلوچ ، ماجد غوث بخش بلوچ ، نصیر احمد بلوچ ، عبدالباقی بلوچ ، وقار بلوچ موجود تھے۔

