پنجاب سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو سبی اسٹیشن پر عارضی طور پر روک دیا

سبی(گدروشیا پوائنٹ) پنجاب سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو سبی ریلوے اسٹیشن پر حفاظتی وجوہات کی بنا پر عارضی طور پر روک دیا گیا۔ تاہم، ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر مؤثر اور انسان دوست اقدام کرتے ہوئے تمام مسافروں کو سرکٹ ہاؤس منتقل کر دیا۔ڈپٹی کمشنر سبی میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی خود ٹیم کے ہمراہ اسٹیشن پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈی سی سبی کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ نے200 سو مسافروں کے لیے فوری طور پر رہائش، کھانے اور پینے کا اعلیٰ معیار کا بندوبست کیا۔ مسافروں کو خصوصی ٹرانسپورٹ کے ذریعے سرکٹ ہاؤس منتقل کیا گیا، جہاں ان کے آرام و سکون کا مکمل خیال رکھا گیا۔ تمام انتظامات کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر سید منصور علی شاہ، تحصیلدار میر زابر علی ڈومکی، میجر رسالدار عبدالخالق بنگلزئی، رسالدار لیویز میر محمد عارف مری ۔ڈی ایس پی گلاب خان۔ایس ایچ او سٹی غلام علی اور پی ایس ٹو ڈپٹی کمشنر فہیم احمد قریشی نے کی. ڈپٹی کمشنر سبی میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کی بروقت کارروائی اور عوام دوست پالیسیوں کو شہریوں، سماجی حلقوں اور متاثرہ مسافروں کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔