گوادر: ایجوکیشن سپورٹ پروگرام یونیسف کےتحت اسکول میں قائم لائبریری کا افتتاح

گوادر:(گدروشیا پوائنٹ)
بمورخہ 23 جولائی 2025 کو ایجوکیشن سپورٹ پروگرام یونیسف گوادر کے منیجر `عادل نودیزی` نے ای ایس پی ٹیم کے حفیظ اللّہ ، آر ٹی ایس ایم گوادر کے کوارڈینیٹر `ساجد بلوچ` اور سی پی ڈی کے ڈسٹرکٹ ٹریننگ منیجر `صقر ناصر` کے ھمراہ پسنی میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حیدر گوٹھ میں یونیسف کے تحت قائم اسکول لائبریری کا افتتاح کیا اسکول لائبریری کا افتتاح بدست ڈپٹی ڈسٹرکٹ افیسر ایجوکیشن فیمیل پسنی `مہناز گُل` و ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن میل پسنی `الہی بخش` کیا گیا ــ اس موقع پر اسکول ٹیچر و بچے بھی موجود تھے جنہوں نے لائبریری کے قیام پر مسرت کا اظہار کیا ــ
بعد ازا ای ایس پی ٹیم نے بعمراہ آر ٹی ایس ایم و سی پی ڈی ٹیم کے اورمارہ کا دورہ کیا جہاں پر اسکول سطع پر بنائے گئے مختلف پی ٹی سی ایم سیز کے ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا جوکہ یونیسف کی جانب سے اسکول ڈیولپمنٹ پلان کے تحت شامل اسکولوں کے پی ٹی ایس ایم سی ممبران کو انکے اسکول کے حوالے فعال کردار کرنے و دیگر اگاہی متعلق تین روزہ ورکشاپ منعقد کی گئی تھی جسکا آج آخری دن تھا جس پر انہیں اسناد کی تقسیم کی گئی ـ
`اس موقع پر ٹی ایم او اورمارہ پولیس آفیسر مصدق ہیڈ ماسٹر اسلامیہ اسکول اصغر علی علاقہ کونسلرز ماسٹر ٹرینر الہی بخش ای ایس پی کے عطیہ مالک و دیگر نے تقریب تقسیم اسناد میں شرکت کی اور پی ٹی ایس ایم سی ممبران کی حوصلہ افزائی کی پی ٹی ایس ایم سی ٹریننگ کے اختتامی تقریب سے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کوارڈنیٹر آر ٹی ایس ایم گوادر ساجد بلوچ ڈسٹرکٹ ٹریننگ منیجر سی پی ڈی فائٹ صقر ناصر و منیجر ای ایس پی یونیسف گوادر عادل نودیزی نے معززین سے مختصراً خطاب کیا اور انہیں اپنے اسکولوں کے حالت کو بہتر کرنے اپنے بچّوں کیلئے اسکول بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کی تلقین کی کہ یہ بچے ھم سب کے ہیں اور علاقہ ہمارا اپنا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ھم اسکول و زیر تعلیم بچّوں پر بھی توجہ مرکوز رکھیں تاکہ علاقے میں ایک بہترین علمی ماحول کا فروغ ممکن ہوسکے بعد ازاں ایجوکیشن سپورٹ پروگرام ٹیم نے یونیسف کی جانب سے اسکول سے باہر کے بچّوں کو دوبارہ اسکول کی طرف راغب کرنے کیلئے قائم اے ایل پی سنٹر اسلامیہ لین کا دورہ کیا جہاں ہر ٹیچر و بچّوں سے ملاقات کی اور ان میں اسکول کٹ بیگز و وغیرہ کی تقسیم کی جسے علاقہ لوگوں نے یونیسف ٹیم کا شکریہ ادا کیا