ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے زیرِ اہتمام جون 2025 میں یوتھ انگیجمنٹ پروگرام کے تحت ہم نصابی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد

تربت(گدروشیا پوائنٹ)ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے جون 2025 کے دوران نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے یوتھ انگیجمنٹ پروگرام کے تحت ہم نصابی اور کھیلوں کی متنوع سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ ان سرگرمیوں کا بنیادی مقصد نوجوانوں کی تعلیم، تربیت اور صحت مند مشاغل کی جانب حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ اس سلسلے میں جنوبی بلوچستان کے مختلف علاقوں، جن میں تُربت، دشت، مند، بلیدہ، ہوشاب، خاران، دالبندین، تفتان اور ماشکیل شامل ہیں، مجموعی طور پر 65 اسپورٹس ٹورنامنٹس کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ ان مقابلوں میں کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن اور رسہ کشی جیسے کھیل شامل تھے۔مقامی نوجوانوں کے ساتھ ساتھ عوامی و قبائلی عمائدین نے بھی ان سرگرمیوں میں بھرپور دلچسپی لی۔ اختتامی تقاریب میں مہمانانِ خصوصی نے کامیاب ٹیموں کو ٹرافیاں اور نقد انعامات سے نوازا، جس سے شرکاء کی حوصلہ افزائی ہوئی۔
مقامی عوام نے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی ان مثبت کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسی سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رہے گا، تاکہ نوجوانوں کو تعمیری راہوں پر گامزن رکھا جا سکے۔