میر فدا حکیم رند کی ہمشیرہ کی رسم سوئم ادا، معززین و عوام کی شرکت

مند (گدروشیا پوائنٹ) معروف سیاسی و قبائلی رہنما میر فدا حکیم رند کی ہمشیرہ کی رسمِ سوئم بلوچ آباد مند میں عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔ جس میں علاقے کے معززین، سیاسی و سماجی شخصیات، قبائلی عمائدین، سرکاری افسران، صحافیوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کی اور میر فدا حکیم رند و اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے رند خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔